لندن:امریکی ریاست ٹینیسی میں مِس امریکاکے مقابلہ حسن کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ گریس لینڈ پیلس میں اس تقریب میں افریقی نژاد نوجوان خاتون ایشیابرانچ کو 2020 کے لیے مس امریکامنتخب کر لیا گیا۔
برانچ کی عمر 22 برس ہے اور وہ ریاست میسی سیپی کی ملکہ حسن کے ٹائٹل کی بھی حامل ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مقابلے میں ریاست ایڈاہو کی ملکہ حسن کِم لائن فرسٹ رنر اپ اور ریاست اوکلاہاما کی ملکہ حسن ماریا جین ڈیوس سیکنڈ رنر اپ رہیں۔
مس امریکا منتخب ہونے پر برانچ کو جیت کا تاج پہنایا گیا۔ یہ تاج دبئی کے معوض جیولری ہاؤس نے ڈیزائن کیا۔
تاج میں پانچ عدد نیلے رنگ کے تنزانائٹ پتھر جڑے ہیں۔ ان کے اطراف موتی لگے ہیں جن کے ساتھ یاقوت اور دیگر قیمتی پتھر بھی موجود ہیں۔