ٹائی ٹینک کی مشہور زمانہ ہیروئن کیٹ ونسلیٹ نے فلم کی عکس بندی کے دوران زیر آب 7منٹ سے زیادہ دیر تک سانس روک کر لائیو اسٹنٹ ایکشن ہیرو ٹام کروز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
کیٹ ونسلیٹ نے یہ ریکارڈ اپنی آنے والی نئی فلم اواتار ٹو (Avatar 2)کی شوٹنگ کے دوران بنایا۔
45 سالہ کیٹ ونسلیٹ نے زیرآب عکس بندی کے دوران 7 منٹ اور 12سیکنڈز تک سانس روکا
اس سے قبل فلم مشن امپاسیبل کی عکس بندی کے دوران ٹام کروز نے زیر آب 6منٹ تک سانس روکے رکھا تھا.