بھارتی اداکار آصف بسرا نے بھی مبینہ طور پر خود کشی کرلی

ممبئی: بھارتی اداکار آصف بسرا نے بھی مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔

بھارتی اداکار آصف بسرا ہماچل پردیش کے ضلع کنگرا کے علاقے دھرم شالا میں واقع گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ اداکار نے ویب سیریز ’پاتال لوک‘، ’رنگ باز‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ ’کائی پو چی‘ اور ’فریکی علی‘ میں بھی کردار نبھائے۔


کنگرا کے ایس ایس پی ویمکت رنجن کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکار گزشتہ پانچ برس سے مذکورہ گھر میں کرائے پر رہ رہے تھے اور ان کی لاش وہیں لٹکی ہوئی پائی گئی۔ 

ان کی مشہور فلموں میں جب وی میٹ، ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی، کرش 3، ایک ولن اور دیگر شامل ہیں۔


ان کی موت کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

آصف بسرا کی اچانک موت پر بالی وڈ شخصیات نے گہرے دکھ اور حیرانی کا اظہار کیا ہے۔