لاہور:گلوکار وارث بیگ نے کہا ہے کہ 25 برس قبل گانا شروع کیا تو اس وقت موسیقی کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا‘ پٹائی سے بچنے کیلئے گھر والوں سے چھپ کر گاتا تھا۔
معروف گانے ”کل شب جب دیکھا میں نے چاند جھروکے میں“ سے شہرت پانے والے وارث بیگ اپنے بیٹے کی جانب سے گانے ریلیز کئے جانے کی تقریب میں بات کرتے ہوئے ماضی کے چھپے راز سے پردہ اٹھا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 25 سال قبل جب میں نے گانا شروع کیا تو اس وقت میوزک کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا‘ مار سے بچنے کیلئے گھر والوں سے چھپ کر گاتا تھا۔
جب والد کو معلوم ہوا تو انہوں نے اس شرط پر گانے کی اجازت دی کہ میں شادی بیاہ میں نہیں گاؤں گا‘ میں نے بھی اپنے والد سے کئے گئے وعدے کا بھرم رکھا اور اس وقت سے آج تک کسی بھی شادی کی تقریب میں گانا نہیں گایا۔