کراچی: اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف اور شہریار منور کی حال ہی میں کئے گئے بولڈ فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور لوگوں کو ان دونوں کی یہ تصاویر بالکل بھی ہضم نہیں ہورہیں۔
حال ہی میں سائرہ یوسف اور شہریار منور ایک میگزین کیلئے کئے گئے فوٹوشوٹ میں نظر آئے۔ فوٹوشوٹ میں سائرہ یوسف کے لباس اور بولڈ سٹائل پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
لوگ سائرہ یوسف کو بیحد پسند کرتے ہیں اور جب سے ان کی شہروز سبزواری کے ساتھ طلاق ہوئی ہے سوشل میڈیا پر زیادہ تر لوگوں کی ہمدردیاں سائرہ یوسف کے ساتھ ہیں‘ لہٰذا اس فوٹوشوٹ نے سائرہ کے مداحوں کو مایوس کیا ہے اور بہت سے لوگوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ”سائرہ یوسف آپ سے اس کی امید نہیں تھی“۔
سائرہ اور شہریار کے فوٹوشوٹ پر لوگوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کئی تبصرے کئے‘ کچھ لوگوں نے تو سائرہ اور شہروز کی طلاق کو درمیان میں لاتے ہوئے کہا اسی لئے تو طلاق ہوتی ہے ان کی۔ اس فوٹوشوٹ پر تنقید کرتے ہوئے ایک خاتون کا کہنا تھا جب معاشرے میں زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے تو پھر ہم روتے کیوں ہیں۔
کچھ لوگوں نے اس فوٹوشوٹ پر اپنا ہی تجزیہ دیتے ہوئے کہا‘ کیا سائرہ نے یہ فوٹوشوٹ اپنے سابق شوہر شہروز سبزواری کو جلانے کیلئے کیا ہے؟
مہوش نامی خاتون نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا سائرہ آپ ایک ماں بھی ہیں۔ کچھ پہننے اور کرنے سے پہلے بیٹی کا بھی سوچو۔