اداکار امیر گیلانی نے کورونا کو شکست دیدی

اسلام آباد: مقبول ڈرامہ سیریل ”ثبات“ سے شہرت پانے والے اداکار امیر گیلانی نے کورونا کو شکست دیدی ہے۔ 

ان کا کورونا ٹیسٹ روان ماہ مثبت آیا تھا جس کے باعث انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا 

 امیر گیلانی نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سونگھنے اور چکھنے کی حس سے قاصر ہیں اور کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو کمرے میں قرنطینہ کر لیا تھا۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤ کی درخواست بھی کی تھی۔


 انہوں نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بیماری کو شکست دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزارے گئے 15 دنوں میں صرف بستر ہی میرا واحد دوست رہا ہے۔ کیوں کہ اس تمام عرصے کے دوران قرنطینہ میں گزارے گئے لمحات بہت خوفناک اور پریشان کن  تھے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ سب کی دعاؤں سے میں اس وبا کو شکست دیکر صحتیاب ہو گیا ہوں اور الحمد اللہ کورونا کا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔