پاکستان کے نامور اداکار اعجاز اسلم اور اداکارہ زویا ناصر کی مختصر ہارر فلم 'چمبیلی' کو ریلیز کردیا گیا۔
اس مختصر فلم کو اسٹریمنگ سروس سی پرائم کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 13 نومبر کو ریلیز کیا گیا۔
شارٹ فلم 'چمبیلی' سسپنس، ڈراما، تھرل اور پُراسراریت سے بھرپور ہے۔
اس فلم کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو کووڈ 19 لاک ڈاؤن سے تنگ آکر وقت گزارنے کے لیے ایک گیسٹ ہاؤس میں جانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔
تاہم اس 'آسیب زدہ' گیسٹ ہاؤس میں انہیں ایک چڑیل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ فلم خوف و دہشت سے بھرپور ہے۔
اس فلم کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے جبکہ 'چمبیلی' کو ماہب بخاری اور علی حسین نے پروڈیوس کیا ہے۔
شارٹ فلم کی ہدایات اویس سلمان نے دی ہیں، جس میں اعجاز اسلم اور ڈراما زیبائش کی اداکارہ زویا ناصر نے مرکزی ادا کیے ہیں۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں زہرہ عامر اور تنویر عباس بھی شامل ہیں۔