اداکارہ و میزبان وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے اپنی سابق اہلیہ پر ایک اور الزام عائد کردیا ہے
اسد خٹک نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ 'میری سابقہ اہلیہ زاہدہ بی بی عرف وینا ملک نے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی ہے'۔
وینا ملک کے سابق شوہر نے مزید لکھا کہ 'میں آپ کو ایک بات بتا دوں کہ آپ کو ہر چیز کا حساب دینا ہو گا، میں سچ سب کے سامنے لاؤں گا، اللہ آپ کو ہدایت دے'۔
خیال رہے کہ چند روز قبل وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک نے ان پر دونوں بچوں کو غیر قانونی طریقے سے دبئی سے پاکستان منتقل کرنے کے الزام عائد کرتے ہوئے 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا۔