ممبئی : بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے تین ملازمین میں کورونا کی تشخیص کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے خاندان کے دیگر افراد بھی 14 دنوں کے لئے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے ڈرائیور اشوک اور گھر میں کام کرنے والے دو ملازمین میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد بالی وڈ ادکار نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خود کو آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے ڈرائیور اور دیگر 2 ملازمین کو ممبئی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان اکثر سوشل میڈیا پر لوگوں میں کورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کا پیغام دیتے نظر آئے ہیں ۔