معروف گلوکارعالمگیر کا امریکا میں گردے کی پیوند کاری (کڈنی ٹرانسپلانٹ) کا آپریشن کامیابی سے ہوگیا۔
عالمگیر نےسوشل میڈیا پرکڈنی ٹرانسپلانٹ کے بعد اپنی تصویر بھی جاری کی ہے اور اپنے پیغام میں دعاؤں کے لیے انہوں نے مداحوں کا شکریہ بھی اداکیاہے۔
جیو نیوز سےگفتگوکرتے ہوئے عالمگیرکاکہنا تھاکہ کامیاب آپریشن کے بعد اب ان کی طبیعت تیزی سے سنبھل رہی ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر صحت یابی کی دعائیں کرنے پرمداحوں کا شکریہ اداکیا ہے۔
خیال رہے کہ لاتعداد سپر ہٹ گیت گانے والے 65 سالہ گلوکار عالمگیر گذشتہ کئی سالوں سےگردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔