بھکر،خاتون کو پانچ افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا 

بھکر:بھکر کی تحصیل دریا خان میں خاتون کو پانچ افراد نے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ملزم نے بیٹی کے رشتہ کے سلسلے میں جھنگ سے بلوایا تھا،متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم لڑکے کے گھر لے جانے کے بجائے جنگل لے گیا، اور ساتھیوں سمیت زیادتی کی۔

پو لیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔