لیہ:لیہ کی تحصیل چوبارہ میں خاتون، اس کی 2 بیٹیوں اور بہو سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ بیٹے نے پسند کی شادی کی تھی، اس پر اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔
متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ برادری کے ایک شخص نے معاملہ طے کرانے کے بہانے بلایا اور قید کر لیا۔
9 ماہ تک اسے، اس کی دو بیٹیوں اور بہو کو 9 افراد زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
ملزم نے کاغذات پر زبردستی انگوٹھے لگوا کر زمین بھی اپنے نام کرا لی ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔