لاہور: معروف اینکر اقرارالحسن پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔اقرارالحسن اس وقت لاہور میں موجود ہیں جہاں پر انھیں حملے کے دوران زخمی کر دیا گیا ہے۔
اقرار الحسن چوہان نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے بتایا کہ کے بلاک ڈی ایچ اے پولیس اسٹیشن کے بالکل سامنے مجھ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔اقرارالحسن کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد مجھ پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
واضح رہے کہ اقرار الحسن ایک نجی ٹی وی چینل سے وابستہ ہیں،اس سے قبل حیدرآباد کے علاقے مینکارہ کے ایس ایچ اور اور ان کے اہلکاروں نے مبینہ طور پر نجی ٹی وی چینل کے معروف اینکر اقرار الحسن سید کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔
اقرارالحسن نے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رشوت خور پولیس اہلکاروں کے خلاف پروگرام کر رہے تھے۔
اقرار الحسن نے کہا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ پولیس اہلکار علاقے میں گٹکے کے کاروبار کی سرپرستی کر رہے تھے جس کے بعد انہوں نے اپنے لوگوں کو گٹکے کا تاجر بنا کر پولیس اہلکاروں کے پاس بھیجا جنہوں نے پولیس اہلکاروں سے ڈیل کی اور معاملہ یہ طے پایا کہ پولیس کے علاقے میں سے ایک ٹن گٹکا لے جانے کا 50ہزار روپیہ دینا ہوگا۔