پاکستان نے سعودی عرب سے شرائط پر لیے گئے قرض میں سے مزید ایک ارب ڈالر واپس کر دیے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو 3 ارب ڈالر قرض میں سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط واپس کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر جنوری میں ادا کر دے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چین کی مدد سے سعودی عرب کو قرض کی رقم واپس کی۔