راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں پاک فوج کا جوان شہید اور7 زخمی ہو گئے۔
سکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 10کو زخمی کر دیا۔
جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ شب شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 34سالہ نائیک یاسین شہید ہو گیا جس کا تعلق مالاکنڈ سے ہے جبکہ حملے میں 7 فوجی جوان زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا فور ی اورموثر جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔