نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر سے7کلو آئس برآمد منشیات

 اسلام آباد: ایئرپورٹ سکیورٹی فورسز(اے ایس ایف) نے 7 کلوگرام آئس منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

حکام کے مطابق نیواسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحرین جانے والی گلف ائیرلائن کی پرواز نمبرجی ایف 771 کی بریفنگ جاری تھی کہ اٹک سے تعلق رکھنے والا بلال احمد نامی مسافر پیگج سرچ کا ؤنٹر پرپہنچا تو چیکنگ کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے ٹرالی بیگ کو مشکوک قراردیا جس کو کھول کردیکھا گیا تو بیگ کہ تہوں میں چھپائی گئی آئس منشیات بر آمد کی گئی۔

اے ایس ایف حکام نے کہا کہ منشیات کو قبضے میں لے کر ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا۔