بلوچستان کے علاقے پنجگورمیں فٹبال اسٹیڈیم کےقریب دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں اب تک 2افرادجاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق فٹبال اسٹیڈیم میں اسکول کی ٹیموں کے درمیان میچ کے بعد دھماکا ہوا۔
دھماکےکے نتیجے میں دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد کو نقصان پہنچا۔