قصور میں سنگدل بیٹے نے باپ کو قتل اور ماں کو شدید زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق قصور میں کھارا چونگی کے قریب گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے کی مدد سے اپنی ماں کو بھی شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔