گلگت بلتستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2میجروں سمیت 4اہلکار شہید

گلگت/راولپنڈی:آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پائلٹ میجر محمد حسین سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں تکنیکی خرابی کے باعث آیا، ہیلی کاپٹر شہید سپاہی عبدالقدیر کی میت لے کر سی ایم ایچ اسکردو جا رہا تھا۔

حادثے میں کوپائلٹ میجر ایاز حسین، نائیک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق بھی شہید ہوئے،ہیلی کاپٹر حادثے میں میجر ایاز شہید کا تعلق ملیر کراچی سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر حسین شہید اسکردو کے علاقے خپلو کے رہائشی تھے،نائیک انضمام عالم کا تعلق چکوال اور سپاہی فاروق شہید ساہیوال کے رہائشی تھے۔