ڈیرہ غازی خان : مسافر وین کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں راکھی گاج کے قریب مسافر وین کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار 6 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں کرتے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر مقامی اسپتال منتقل کردیا۔