شمالی وزیر ستان:گاؤں موسکی میں چچا زاد بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پرفائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے گاؤں موسکی میں ملک داؤد موسکی کے خاندان سے تعلق رکھنے والے چچا زاد بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازعہ پرفائرنگ کاتبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق افراد میں تحسین اللہ، سمیع اللہ، سمیع الحق اورہلال شامل ہیں۔