نوشہرہ میں فائرنگ، تحریک انصاف کے رہنما 2بیٹوں اور محافظ سمیت جاں بحق

نوشہرہ:پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما اپنے 2بیٹوں اور محافظ سمیت قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی،وجہ عناد پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔

 ارشد خان ولد خالد خان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ انکے والد خالد خان ولد عالم خان سکنہ ڈھیرکٹی خیل حکیم آباد ضلع نوشہرہ اپنے 2جوانسال بیٹوں یاسر، نوید اور محافظ خالد کے ہمراہ کھیتوں سے اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ اس دوران تاک میں بیٹھے ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں انکے خالد خان انکے 2بھائی یاسر، نوید اور محافظ خالد لگ کر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی اہلیان علاقہ موقع پر پہنچ گئے اورپولیس کو اطلاع کی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

 پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورچا کے حوالے کر دی وجہ عناد پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔

 نوشہرہ پولیس نے ارشد خان ولد خالد خان کی مدعیت میں دلارم خان ولد دل محمد، فخر عالم ولد دلارم خان، فیض محمد ولد ارشاد خان، شبیر حیات ولد خضر حیات پر دعویدار کر دی ہے ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔