محراب پور:2 ایکٹر اراضی کیلیے بدبخت بیٹے نے اپنے سگے باپ، سوتیلی ماں اور بہن کو بیدردی سے ذبح کردیا۔
ذرائع کے مطابق افسوس ناک واقعہ خان واہن پولیس تھانہ کی حدود گاؤں عالم خان گوندل میں پیش آیا، دھنی بخش گوندل نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے 72 سالہ باپ احمد خان گوندل، سوتیلی ماں 65 سالہ سکینہ گوندل اور سوتیلی بہن 24 سالہ شکیلہ کو چھری سے ذبح کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلیے منتقل کردیں۔
پولیس ملزم کے بیٹے قادر بخش گوندل اور بھتیجوں منظور حسین گوندل ،منور علی گوندل ،عبدالعلیم گوندل اور غلام مصطفی گوندل کوتفتیش کیلیے تھانہ لے گئی ہے،خان واہن پولیس کے مطابق تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا تاہم تفتیش جاری ہے۔
رابطہ پرمقتول کے دوسرے بیٹے نبی بخش گوندل نے پولیس تفتیش کیلیے اپنے چار بیٹوں اور بھتیجے کولے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والد نے اڑھائی ایکٹر زرعی اراضی انکے نام اور 2 ایکٹر زرعی اراضی بھائی دھنی بخش کے بیٹے قادر بخش گوندل کے نام کردی تھی لیکن اس کے باوجود اس نے تہرے قتل کے جرم کا ارتکاب کیا۔