پشاور:جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے آبائی گھربفہ ترنگڑی میں پولیس نے چھاپہ مارا۔
اس دوران مفتی کفایت اللہ کے بھائی، بہنوئی اور دو بیٹوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مفتی کفایت اللہ کے خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے مفتی کفالت اللّٰہ کے بھائی، بہنوئی اور 2بیٹوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
مفتی کفایت اللہ کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ پولیس کارروائی کے دوران مفتی مفتی کفایت اللہ گھر میں موجود نہیں تھے۔
دوسری جانب ڈی پی او صادق بلوچ نے واقعے کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا ہے۔