کوہاٹ:کوہاٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر پرانے ٹول پلازہ کے قریب ایمبولینس اور مسافر کوچ کے مابین تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور4 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز انڈس ہائی وے پرانے ٹول پلازہ کے قریب ایمبولینس اور مسافر کوچ کے مابین تصادم ہوا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور جائے حادثہ پہنچ گئی جہاں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا جبکہ موقع پر جاں بحق دونوں افراد کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کردیں۔
فوری طور پر مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔