اسلام آباد؛ اسامہ قتل کیس کی تحقیقات کے لئے چیف کمشنر اسلام آباد نے جے آئی ٹی بنا دیہے جبکہ سینیٹ کمیٹی نے بھی نوٹس لے لیا، چھ جنوری کو اجلاس طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسامہ قتل کیس کی تحقیقات کیلئیمشترکہ تحقیقاتی ٹیم بن گئی ہے۔ آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل کئے گئے ہیں۔
چیف کمشنر کی جانب سے نوٹی فکیشن کے مطابق انسداد دہشتگردی ایکٹ کے سیکشن 19 کے تحت بنی جے آئی ٹی کے سربراہ ایس پی صدر سرفراز ورک ہوں گے۔
آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کا ایک ایک نمائندہ، ڈی ایس پی رمنا، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او رمنا بھی جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔
دوسری طرف سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے بھی معاملہ کا نوٹس لے لیا، چیئرمین کمیٹی مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ والدین اور پیارے کس اذیت سے گزررہے ہوں گے، اس درد کو بیان کرنا ممکن نہیں، ہتھیارکا استعمال آخری آپشن ہونا چاہیے۔