بہاولپور، 6مسلح ملزمان کی گھر میں گھس کر اہلخانہ کے سامنے لڑکی سے اجتماعی زیادتی

بہاولپور:بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں 6 مسلح ملزمان نے اہلخانہ کے سامنے مبینہ طور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بھائی کے جسم کا ایک حصہ کاٹ دیا۔

حاصل پور میں 6 مسلح افراد گذشتہ رات ایک گھر میں گھس آئے اور لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی۔

بھائی کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے اہلخانہ کے سامنے بہن سے زیادتی کی اور اس کے جسم کا ایک حصہ کاٹ ڈالا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اور متاثرہ گھرانے میں پرانی رنجش تھی۔خدشہ ہے کہ ملزمان نے بدلے کی آگ میں گھناؤنا اقدام کیا۔

پولیس نے پرانی رنجش اور اجتماعی زیادتی کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور واقعہ کا مقدمہ 6 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی کو میڈیکل اور زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،۔