ارنب گوسوامی سکینڈل کا اثر فلمی صنعت پر بھی پڑ گیا، ریتھک بارے اہم انکشاف

بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کی چیٹ لیک نے بھارت بھر میں تہلکہ مچا دیا ہے اور اس کا اثر فلمی صنعت پر بھی ہورہا ہے۔

گزشتہ دنوں بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کی چیٹ لیک ہوئی تھی جس سے بھارت کی سیاست میں بھونچال آگیا ہے۔

ارنب گوسوامی کو پاکستان سے متعلق اہم فیصلوں کا پہلے سے علم ہونے کا انکشاف

اس چیٹ لیک کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھارتی حکومت پر مزید دباؤ بڑھ گیا ہے جبکہ اس چیٹ کا اثر ملکی سیاست ہی نہیں بلکہ فلم انڈسٹری پر پڑا ہے اور کئی اہم انکشافات ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کچھ عرصہ قبل ہریتھک کی جانب سے کنگنا پر محبت بھری ای میل بھیجنے کا الزام عائد کیا تھا اور انہی دنوں گواسوامی نے اداکار کا انٹرویو کیا تھا اور اس کے بعد بھارتی براڈ کاسٹ آڈیئنس ریسرچ کونسل (بی اے آر سی) کے سربراہ سے چیٹ کی تھی۔

اب اسی چیٹ لیک میں بالی وڈ اسٹار ہریتھک روشن اور کنگنا رناوت سے متعلق بھی اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔

لیک چیٹ کے مطابق کنگنا رناوت ہریتھک روشن کیلئے پاگل ہورہی تھی اور ہر حد پار کررہی تھی۔

اس چیٹ میں ارنب گوسوامی ہریتھک روشن کو بیوقوف قرار دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ 2017 میں کنگنا رناوت نے ہریتھک روشن کو اپنا سابقہ عاشق قرار دیتیہوئے ان پر فحش تصاویریں اور ای میلز کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد سے ہی دونوں میں لفظوں کی جنگ چھڑگئی تھی۔