پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، وفاق کو لاہور ہائیکورٹ کا نوٹس 

 

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر متفرق درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اوراوگرا سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بین الاقوامی سطح پر قیمتوں کے خلاف قیمت بڑھائی جار ہی ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس دس روپے سے زیادہ وصول کیا جارہا ہے،دس روپے سے زیادہ لیوی ٹیکس وصول نہیں کیا جاسکتا۔

 استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔