جنوبی وزیرستان میں فورسزکی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 جوان شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں 4 دہشتگرد بھی مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی عزیز اورسپاہی انیس الرحمان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کومنہ توڑجواب دیا گیا اور جوابی کارروائی میں چاردہشت گرد بھی مارے گئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ واقعہ کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اورفورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔