پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا 

 

 پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے جنوبی وزیر ستان کے علاقہ مکین میں دہشتگردوں کی طرف سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

ایک بیان میں وزیر اعلی نے واقعے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں، قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر فخر ہےاور ان کی یہ قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔