خیبر پختونخوا سے سنیٹ کی امیدوار فرزانہ جاوید کون ہیں ؟

 

تھانہ: ضلع ملاکنڈ کی تحصیل تھانہ کی پہلی خاتون کو ایوان بالا میں نمائندگی کا موقع مل رہا ہے، تحریک انصاف نے علاقہ کے معزز خاندان بابا خیل سے تعلق رکھنے والی فرزانہ جاوید کو خیبر پختونخوا سے سینٹ کی خواتین نشست امیدوار نامزد کیا ہے۔ 
 
فرزانہ جاوید پاکستان تحریک انصاف سے 2013 سے وابستہ ہیں اور پارٹی کے لئے ہمیشہ متحرک اور فعال کردار ادا کیا ۔2016 اور 2020 میں مالاکنڈ ریجن خواتین کی صدر منتخب ہوئیں۔

23 جنوری 1962کوجنم لیا میٹرک تربیلہ سے اور ایف ایس سی اور بیچلر جناح کالج پشاور سے کیا ۔ فرزانہ جاوید انجنیئر محمد نفیس خان (مرحوم) سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر تربیلہ ڈیم کی صاحبزادی اور جاوید حیات ڈپٹی چیف انجینئر KRL کی شریک حیات ہےں۔ 

ایک بیٹا انجینئر ڈاکٹر جہان داد خان امریکہ میں مقیم ہیں جبکہ دوسرے صاحبزادے زرک خان پاکستان ٹو بیکو کمپنی میں اہم عہدے پر کام کر رہے ہیں۔ دو بیٹیا ں ساررا خان اور شاندانہ خان ہیں۔