ڈیرہ اسماعیل خان: قبرستان سے مردے لاپتا ہونے کے واقعات تاحال معمہ

  ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافاتی علاقے کورائی میں قبرستان سے مردے لاپتا ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ پے در پے واقعات کے پیچھے کون ہے ؟ انتظامیہ اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافاتی علاقے کورائی میں قبروں سے مردے نکالنے اور قبریں کھودنے کے واقعات ہو رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پے در پے واقعات کے پیچھے کون ہے ؟ انتظامیہ اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔

رپورٹس کے مطابق انسان یا انسان نما جانور  جو  بھی ہے وہ تازہ قبروں کو ہی کھودتا ہے، قبرستان سے 2 بچوں کے جسد خاکی غائب جبکہ  کفن اور کچھ ہڈیاں ملی ہیں اور ایک خاتون کی قبر کھودی گئی لیکن میت محفوط رہی۔

اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد پولیس نے قبرستان میں سرچ آپریشن کیا اور غاروں کو ٹٹولا تاہم کوئی شواہد نہ ملے۔

چند سال قبل پنجاب کے ضلع بھکر میں 2 مردہ خور  بھائیوں کے واقعے کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں وسوسے بڑھ رہے ہیں  جبکہ انتظامیہ کی طرف سے اب تک کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔