پشاور میں چاروں ٹاؤنز ختم ، ہر تحصیل میں ٹی ایم اے کے قیام کا فیصلہ

پشاور:صوبائی دارالحکومت پشاور کو 7تحصیلوں میں تقسیم کرنے کے بعد پشاور کے چاروں ٹاؤنز کو ختم کرکے ہر تحصیل میں ٹی ایم اے کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 محکمہ بلدیات ذرائع کے مطابق پشاورکے چاروں ٹاؤنز کو ختم کردیا جائے گاٹاؤن ون کو سٹی لوکل گورنمنٹ کا نام دیا جائے گا جس میں تمام شہری علاقے اور ٹاؤن  3کے آدھے علاقے شامل ہوں گے۔

ٹاؤن 2کو ختم کرکے شاہ عالم تحصیل کی ٹی ایم اے کا نام دے دیا جائے گا۔

ٹاؤن تھری کے آدھے علاقے موجودہ ٹاؤن ون اور آدھے علاقے پشتخرہ ٹی ایم اے کا حصہ بنا دیئے جائیں گے۔

 اسی طرح ٹاؤن 4کو ختم کرکے نصف علاقے تحصیل بڈھ بیر اور نصف علاقے ٹی ایم اے چمکنی کا حصہ ہو ں گے۔

دستیاب تفصیلات کے مطابق پشاور کی 7تحصیلوں پشاور سٹی‘بڈھ بیر‘چمکنی‘حسن خیل‘شاہ عالم‘پشتخرہ اور متھرامیں ٹی ایم ایز بنیں گی جن میں 4توموجود ہیں تاہم تین تحصیلوں پشتخرہ‘شاہ عالم اور بڈھ بیر میں تحصیلوں کے قیام کا نوٹی فیکیشن اگلے ہفتے جاری ہو گاجن کے لئے دفاتر کے قیام کی تیاری اور سٹاف کی بھرتی کے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔