خیبرپختونخوا میں تعینات 38جوڈیشل افسران کے تبادلے

پشاور:پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصررشیدخان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات 38 جوڈیشل افسران کے تبادلے وتعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے۔

 اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل افسران محمدعاصم امام،محمد جمال،بابرعلی خان، اختیارخان، مزمل شاہ خٹک،صلاح الدین،جمال الدین، حیات گل،سعدیہ ارشد،بینش اسماعیل سید اورارشد احمد خان کی مختلف عدالتوں میں تعیناتی کے غرض سے انہیں اوایس ڈی بنادیا گیا۔

 اسی طرح سید عقیل شاہ کو لوئرکوہستان، اظہر خان کو پشاور،اورنگزیب خٹک بنوں،منیرہ عباسی کو پشاور سے تورغر، عامرنذیر بھٹی شانگلہ، آفتاب آفریدی سوات، محمد ارشد صوابی، عبیداللہ شاہ مردان، خالد خان مٹہ، راشدہ بانو اپردیر، فرید خان علی زئی سوات میں تعینات کئے گئے ہیں۔

، ریاض احمد تیمرگرہ، پھول بی بی لوئردیر، عبدالبصیر ایبٹ آباد، جاویدالرحمان بنوں، کاشف ندیم بٹگرام، سید ذاہد شاہ اپرچترل، اکرام اللہ ایبٹ آباد، اسلام الدین کولائی پالس، شمس الہداء ہری پوری، محمد جمشید دیرلوئر،محمد مشتاق کوہاٹ، ماریہ وجاہت ایبٹ آباد، سید اجلال حسین ایبٹ آباد، فہداحمد شبقدر، جمیل فقیر کو اپرچترل جبکہ محمد اسماعیل کو ہری پور میں تعینات کردیا گیا۔