پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی کابینہ کا 51واں اجلاس منگل 16فروری کا طلب کرلیا ہے۔اجلاس کے لئے ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں صوبائی محکمہ سٹیبلمشنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کریں گے جبکہ اجلاس میں کابینہ کے وزرا،مشیر اور معاونین خصوصی کے علاوہ انتظامی سیکرٹری بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس کے لئے جاری ہونیو الے ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں پشاور ترقیاتی ادارہ کے لئے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری،لوکل گورنمنٹ رولز،ضلع سوات کے تحصیل بابوزئی تک ڈبلیو ایس ایس سی سوات کی توسیع،صوبے کی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر ز کی تقرری اورسرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمرکے حوالے سے مختلف ایشوز پر غور کیا جائیگا۔
اجلاس میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں جس کا اعلان معاونین خصوصی برائے اطلاعات میڈیا بریفنگ میں کریں گے۔