نوشہرہ: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاہے کہ کوئی ثابت کرکے دکھائے کہ میں نے کبھی کسی کو ووٹ کا لالچ دیا یا ووٹ کے لیے کسی کو پیسے دئیے ہوں
۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ کس گھر میں پیسے تقسیم ہوئے اور کس نے تقسیم کیے، اسی گھر کا ارب پتی آدمی آج پھر گیم کھیلنے کے لیے کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا ضمیر صاف ہے، جھوٹے الزام لگانے والے کا منہ کالا ہوگا، میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر ہنسی بھی آتی ہے اور پریشان بھی ہوتا ہوں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ سینیٹ کے سابقہ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ اور ویڈیو لیک کے معاملے سے اپوزیشن سمیت میڈیا باخبر ہے، مجھے اور اسپیکر کو بدنا م کرنے کے لیے پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات اوپن بیلٹ سے ہو یا سیکرٹ تحریک انصاف اپنے حصے کی تمام سیٹیں جیتیں گی، جن کے خلاف تحریک چلائی تھی ان کو نہ مذاکرات کی دعوت دی ہے نہ دیں گے۔