سینٹ ٹکٹ: پی ٹی آئی خیبرپختونخوا سے بھی آواز اٹھ گئی


 
پشاور: بلوچستان کے بعد پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں بھی سینٹ ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف آواز بلند ہوگئی، پارٹی کے سینئر رہنماء افتخار مہمند نے وزیر اعظم سے ٹکٹوں کی تقسیم پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔ 

اتوار کو پشاور پریس کلب میں  پارٹی کے دیگر عہدیداروں  اور علاقہ عوام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے، 1980ء کی دہائی میں  گورنر جنرل فضل حق اور وزیر اعلیٰ ارباب جہانگیر کی کابینہ میں رہنے والے وزیر افتخار مہمند نے کہا کہ 1977سے سیاست کا آغاز کیا تھا ایک مخلص قیادت کی تلاش تھی وزیر اعظم عمران خان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں وعدے کے پکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی بورڈ اور پارٹی قائدین سینٹ کے ٹکٹ پر نظر ثانی کر یں کیونکہ ہماری قوم مہمند نے پورے صوبے میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا تاہم سینٹ ٹکٹ نہ ملنے پر قوم میں بے چینی پھیل گئی۔

افتخار مہمند نے کہا کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ سینٹ میں ٹکٹ دیا جائے گااسکی ویڈیو ریکارڈنگ موجود ہے ہماری قوم مہمند پورے صوبے میں آباد ہے نے پی ٹی ائی کو سپورٹ کیا سینٹ ٹکٹ نہ ملنے پر قوم میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آبادی کے لحاظ سے ہمارے قوم کا حق بنتا ہے، تاہم وعدے کے باوجود سب کچھ لوگوں کے سامنے ہے‘ہم نے کوشش کی لیکن کچھ نہیں ہوا۔افتخار مہمند نے مزید کہا کہ میڈیا کے ذریعے عمران خان تک پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ سینٹ ٹکٹ پر نظرثانی کریں۔