اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے دو بڑوں کے ذاتی اختلافات اور سیاسی رنجشیں ختم ہوگئیں۔وزیر اعظم عمران خان نے محمود خان اور عاطف خان کی صلح کرادی۔
ذرائع کے مطابق محمود خان اور عاطف خان مل کر کام کرنے کوبھی تیار ہوگئے۔اختلافات ختم کرانے میں گورنر شاہ فرمان اور گورنر عمران اسماعیل نے اہم کردار ادا کیا۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ آپ دونوں کا ورکنگ ریلیشن شپ آئیڈیل ہونا چاہئے، اختلافات ختم کرکے عوام کی خدمات پر توجہ مرکوز کریں۔
، وزیر اعظم نے کہاکہ مل جل کام کرنے کے نتائج زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی قیادت کے اہم اجلاس میں خیبرپختونخوا اور سندھ میں سینیٹ انتخابات پر مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔
تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی اختلافات ختم کروانے پر زور دیا،سندھ کے حوالے سے حکومتی جماعت کے امیدواروں سے بھی مشاورت مکمل کر لی گئی۔
حکومتی فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا۔