پشاور میں بی آرٹی بس کو ایک بار پھر بریک لگ گئی

 پشاور:پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) بس کو ایک بار پھر بریک لگ گئی اور صدراسٹیشن پر بس اچانک بند ہوگئی۔

بس کے دروازے بھی نہ کھل سکے اور مسافر انتظامیہ کو آوازیں دیتے رہے۔بس اسٹارٹ نہ ہونے پر مسافروں کو اتار دیا گیا۔

 ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی پشاور کی کوئی بھی بس خراب نہیں ہوئی بس کو محض ری سٹارٹ کیا گیا تھا۔

شہری افواہوں اور غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں۔ بی آر ٹی سروس بلاتعطل جاری ہے۔