رقم تقسیم کرنے پر کرم کے آزاد امیدوار سے وضاحت طلب

 

پشاور : خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم سے قومی اسمبلی کی خالی نشست این اے 45کرم ون کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے ایک آزاد امیدوارکی جانب سے عام لوگوں میں پےسے تقسیم کرنے سے متعلق ویڈیو پر مشتمل شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرنے متعلقہ امیدوار سے منگل کوتحریری وضاحت طلب کرلی ہے۔ وضاحت نہ دینے پرکیس مزیدکارروائی کے لئے الیکشن کمیشن کوبھجوانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ 

قبائلی ضلع کرم سے قومی اسمبلی کی خالی نشست این اے 45کرم ون کے ضمنی انتخابات کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر خورشید عالم نے آزاد امیدوار سید جمال کے نام جاری ہونےوالے نوٹس میں کہا ہے کہ ویڈیومیں آپ لو گو ں میں پیسے تقسیم کرتے نظرآرہے ہیں جوکہ الیکشن ایکٹ 2017کے شق168کے تحت کرپشن کے ز مرے میں آتاہے۔

اس لئے اس حوالے سے اپنا تحریری بیان آج منگل 16فروری تک جمع کرائے تحریری جواب کی عدم فراہمی کی صورت میں یہ تصور کیا جائے گاکہ آپ کے پاس اپنے دفاع میںکہنے کےلئے کچھ نہیں اورآپ کے خلاف کیس مزید کاروائی کےلئے الیکشن کمیشن کو بھیجاجائے گا۔