پشاورمیں میونسپل کارپوریشن کے طرز پر نظام کے قیام کی تیاریاں 

پشاور:پشاورمیں 7تحصیلوں کے لئے 6ٹی ایم ایز اور شہری علاقوں کے لئے ٹاؤن ون کی جگہ سٹی لوکل گورنمنٹ کے قیام کے بعد سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا الگ ادارہ سٹی لوکل گورنمنٹ میں ضم ہوجائے گا۔

2019کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق پشاور میں 7تحصیلوں کے قیام کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ان تحصیلوں کے لئے ٹی ایم ایز کے قیام کا اعلامیہ بھی جلد متوقع ہے تاہم سٹی لوکل گورنمنٹ کے قیام کے بعد سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا ادارہ متوازی نظام بن جائے گا جس کے لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا ادارہ سٹی لوکل گورنمنٹ میں ضم ہو جائے گا۔

 اس ادارے کے ملازمین‘3ہزار دکانیں‘ٹرانسپورٹ اڈے اور دیگر جائیدادیں بھی سٹی لوکل گورنمنٹ کی ملکیت بن جائیں گی۔

سٹی لوکل گورنمنٹ کا سربراہ ٹی ایم او کی بجائے ڈائریکٹرجنرل سٹی لوکل گورنمنٹ کہلائے گا‘جبکہ ٹی او آر اور اے ٹی اوآر کی بجائے ڈائریکٹر‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے تشکیل دیئے جائیں گے‘۔

ذرائع کے مطابق یہ نظام ماضی کے میونسپل کارپوریشن کی طرز کا نظام ہے جس کیلئے بلدیاتی انتخابات کے بعد میئرکا انتخاب بھی ہوگا۔

دونوں اداروں کے انضمام کے لئے ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن ون اور ڈی جی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پر مشتمل کمیٹی بنائے جائے گی جو اثاثہ جات اور سٹاف کی حوالگی کا مرحلہ پورا کرے گی جبکہ انضمام کے بعد ٹاؤن ون کے ایڈمنسٹریٹراور ڈی جی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میں سے کسی ایک کو عہدے کی قربانی بھی دینا پڑے گی۔ا