پشاورمیں ملک کے پہلے میونسپل عجائب گھر کے قیام کا فیصلہ 

پشاور:سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور نے ملک کے پہلے میونسپل عجائب گھر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ عجائب گھر پشاور میں جی ٹی ایس ورکشاپ کی 6کنال اراضی پرتعمیر کیا جائے گا‘۔

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ڈی جی میاں شفیق الرحمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عجائب گھر میں لائبریری اور ریڈنگ روم‘شہر کے نقشہ جات‘آرٹ گیلری‘سیمینار ہال‘اوپن ائیر نمائش ہال‘کینٹین‘اسلامیہ کالج‘قصہ خوانی‘اور چوک یادگار گھنٹہ گھر کے ماڈل‘گندھارا‘بدھ ازم‘سیٹھی ہاؤس‘دلیپ کمار کے گھر‘پشاورکی نامور شخصیات‘آرٹ گیلری‘میئرز کے نام اور ان کی تصاویرکی جائیں گی۔

اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے 6فرمز نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سے رابطہ کیا ہے۔

 عجائب گھر میں 100سالہ پرانی فائر بریگیڈ گاڑیاں‘بھونپو‘ہیلمٹ‘وردیاں‘ٹی ایم ایز کے پاس غیرمحفوظ حالت میں موجود اشیاء بھی رکھی جائیں گی۔

 سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اس منصوبے کو نان اے ڈی پی بجٹ سے 15کروڑ روپے کے فنڈزجاری کئے جائیں گے۔

منصوبے کی کاغذی کاروائی 2ماہ میں مکمل کرلی جائے گی جس کے بعد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔