خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 12نشستوں کیلئے51امیدوار سامنے آگئے

 پشاور:خیبرپختونخواسے سینیٹ کی12نشستوں پر انتخاب لڑنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے 51بشمول آزاد امیدوارسامنے آگئے جن میں سات جنرل نشستوں پر22،دوٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر11، خواتین کی دونشستوں کیلئے13اوراقلیت کی واحدنشست کیلئے پانچ امیدواروں نے کاغذات جمع کئے۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز بھی کاغذات جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہا۔

 صوبائی الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ثانیہ نشتر(خواتین)شبلی فراز،فرزانہ جاوید(خواتین)حامد الحق (ٹینکوکریٹ)گوردیپ سنگھ(اقلیتی)فیصل سلیم الرحمن،اورنگزیب،محسن عزیز،ذیشان خانزادہ،نجی اللہ خٹک،دوست محمد محسود(جنرل+ٹیکنوکریٹ)فلک ناز(خواتین)ریش کمار (اقلیتی)رضوان بنگش، مینا خان آفریدی،عصت کاکا خیل(خواتین)حمیدہ شاہد (خواتین)صائمہ خالد (خواتین)زرین ریاض (خواتین)ڈاکٹرہمایوں خان (ٹیکنوکریٹ)دلروز خان (ٹیکنوکریٹ)لیاقت ترکئی ((جنرل)شامل ہیں 

پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے فرحت اللہ بابر (جنرل+ ٹیکنوکریٹ) شازیہ طہماس (خواتین)،پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے فرح خان (خواتین)ریحان عالم خان(ٹیکنو کریٹ)عباس آفریدی،جمیعت علما اسلام کی طرف سے نعیمہ کشور (خواتین)زبیر علی (ٹیکنو کریٹ)رنجیت سنگھ (اقلیتی)مولانا عطاالرحمن اورطارق خٹک شامل ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے ڈاکٹر تسلیم بیگم(خواتین)ہدایت اللہ خان،آصف گل (اقلیت)شوکت جمال (ٹیکنوکریٹ)،بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے شکیل آفریدی (جنرل)بیرسٹر محمد سیف(ٹیکنوکریٹ)تاج محمد آفریدی (جنرل)،جماعت اسلامی کی طرف سے مولانا ڈاکٹر عطا الرحمان (جنرل)،ڈاکٹر محمد اقبال (ٹیکنوکریٹ)عنایت بیگم (خواتین)جاوید گل اقلیت نشست کے امیدوار ہیں اسی طرح آزاد امیدواروں میں ملک نجیب گل خلیل،نصراللہ خان وزیر (جنرل + ٹیکنوکریٹ)سجادحسین طوری (جنرل)اورمسرت جبین (خواتین)شامل ہیں۔