خیبر پختونخوا اسمبلی میں جماعت اسلامی کے اراکین ”ترپ کے پتے “ 

 

پشاور: سینٹ انتخابات کے لئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں جماعت اسلامی کے صرف 3اراکین ”ترپ کے پتے “ ثابت ہونے لگے ¾ صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں جمعیت علماءاسلام (ف) مسلم لیگ (ن) عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی نے بھی جماعت اسلامی سے رابطے شروع کر دیئے ۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں عنایت اللہ خان، سراج الدین اور ایک خاتون رکن جماعت اسلامی کی نمائندگی کرتے ہیں ، جماعت اسلامی نے 3ووٹوں کے باوجود جنرل ¾ ٹیکنو کریٹ ¾ خواتین اور اقلیت کی نشستوں کیلئے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں ¾

گزشتہ روز جے یو آئی کے مرکزی رہنما حاجی غلام علی اور سابق رکن قومی اسمبلی الحاج شاجی گل آفریدی نے الگ الگ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواسینیٹرمشتاق احمد خان، صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع ، صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان اور بحراللہ خان ایڈوکیٹ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں نے سینٹ الیکشن کے لئے تعاون طلب کیا ، جماعت اسلامی کے قائدین نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے ۔