پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی کے آزاد ایم پی اے امجد آفریدی اور ان کے والد سینیٹر شمیم آفریدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اس موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر ہمایون خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 27 فروری کو کوہاٹ میں شمولیتی جلسہ ہوگا جس کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہونگے۔
واضح رہے کہ امجد آفریدی شمولیت کے بعد پیپلز پارٹی کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں اراکین کی تعداد 6ہوگئی ہے۔
اسمبلی میں شیر اعظم وزیر ٗ نگہت اورکزئی ٗ احمد کریم کنڈی ٗ صاحبزادہ ثناء اللہ ٗ باچا صالح پیپلز پارٹ کی نمائندگی کرتے ہیں ٗ اسی طرح صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی مجموعی تعداد 42ہوگئی ہے۔