پشاور: سینٹ الیکشن میں پیسے لینے کی ویڈیووائرل ہونے پرخیبر پختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان کے استعفےٰکے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی وزارت قانون کا اضافی قلم دان صوبائی وزیر بلدیات اکبر ایوب کے حوالے کردیا ہے اعلامیہ جاری کردیاگیا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 2018کے سینٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے وائر ل ہونے والی ویڈیو میں سابق وزیر قانون سلطان محمد پی ٹی آئی کے بعض دیگر اراکین کے ہمراہ مبینہ رقم لیتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔