پشاور:پی ڈیم ایم کی جماعتوں کے درمیان خیبرپختونخواسے سینیٹ کی چارمیں سے دونشستوں کی تقسیم پر اتفاق رائے ہوگیاہے جبکہ باقی دونشستوں پر شدید اختلافات کے بعد معاملہ اب مرکزی قیادت کی کورٹ میں ڈال دیاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق پندرہ فروری کو پشاور میں پی ڈی ایم کی جماعتوں کی صوبائی قیادت کی مشاورتی نشست کے موقع پر چارنشستوں کی تقسیم کے معاملہ پرشدید اختلافات دیکھنے میں آئے تاہم بعدازاں اتفاق رائے سے فیصلہ کیاگیاکہ دوجنرل نشستوں میں سے جے یو آئی اور اے این پی کو ایک ایک نشست دی جائے گی۔
یوں اے این پی کے حاجی ہدایت اللہ اور جے یو آئی کے مولاناعطاء الرحمان جنرل نشستوں پر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوارہونگے۔
ذرائع کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی نشست مسلم لیگ ن اور خواتین کی پیپلز پارٹی کو دینے کافیصلہ ہوا تاہم پیپلز پارٹی کامطالبہ تھاکہ اسے ٹیکنو کریٹ کی نشست دی جائے جس پر ن لیگ نے انکار کردیا۔
ذرئع کے مطابق تمام تر کوشش کے باوجود اتفاق رائے نہ ہوا تو فیصلہ کیاگیاکہ نشستوں کی تمام تقسیم فی الوقت پوشید ہ رکھی جائے گی۔
پی ڈی ایم کے ایک ر ہنما کاکہناہے کہ اگر نشستوں کی تقسیم پر اتفاق رائے نہ ہوا تو ایک جنرل نشست بھی ہاتھ سے جاسکتی ہے