سینٹ الیکشن: خیبر پختونخوا کے 11امیدواروں کے کاغذات مسترد 

 

پشاور : خیبر پختونخوا سے سینٹ کے 11امیداوروں کے کاغذات نامزدگی مستردکردیئے گئے۔ 

الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق 
ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر زبیر علی، انجینئر حامد الحق،ریحان عالم خان، نصراللہ خان کے کاغذات منظور نہیں کئے گئے۔

جنرل سیٹ پر سجاد حسین، اورنگزیب اور نجب گل کے کاغذات مسترد کئے گئے۔
خواتین کی سیٹوں پر 4امیدوار نااہل قرار دیئے گئے جن میں زرین ریاض، صائمہ خالد، حمیدہ شاہس اور عصمت آراءکاکا خیل شامل ہیں۔