ہراسانی کے واقعات روکنے کیلئے موبائل ایپ متعارف کرانیکا فیصلہ 

 

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری جامعات میں ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کیلئے موبائل ایپ متعارف کرانیکا فیصلہ کیا ہے اس اقدام سے یونیورسٹیوں میں طلباءو طالبات کو استحصال اور ہراساں ہونے سے بچانے کے ساتھ بہتر ماحول فراہم ہو سکے گا ۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے سوات کے ایک روزہ دورے کے دوران پختونخوا ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے 

کہا کہ نوجوانوں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بڑھتے ہوئے رجحان کو سامنے رکھتے ہوئے یونیورسٹیوں کا قیام ناگزیر ہے 

صوبائی حکومت نے آئندہ سال تک کالجوں کی تعداد 9سے بڑھا کر 24کرنیکا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ سرکاری کالجوں میں شامل کی کلاسز شروع کر دی گئی ہیں ۔